وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)پاکستان اوربنگلہ دیش نے" سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ" قائم اورترقی پذیر ممالک کو معاشی سہولت کی فراہمی کا معاملہ جی 77 کے فورم پر اٹھانے کی تجویز پراتفاق کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)پاکستان اوربنگلہ دیش نے” سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ” قائم اورترقی پذیر ممالک کو معاشی سہولت کی فراہمی کا معاملہ جی 77 کے فورم پر اٹھانے کی تجویز پراتفاق کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو آگاہ کیا ۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک ایران کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ھزاروں لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں ایران کو معاشی پابندیوں کے باعث اس صورت حال سے نمٹنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل کو اس وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے استعمال کر سکیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبا کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے اس لئیے ہم نے درخواست کی ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنے وسائل قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے بروئے کار لا سکیں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی سہولت کی فراہمی اس وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان کی طرف سے اس اہم معاملے کو جی 77 کے فورم پر اٹھانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک کو انتہائی اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے-کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے اور سارک ممبر ممالک کے مابین اس موضوع پر جامع مشاورت کے لئے, پاکستان "سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا متمنی ہے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے مجوزہ سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں،اس امر پر زور دیا کہ” سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ” کا قیام سیکرٹری جنرل سارک کی سربراہی میں عمل میں لایا جائے اور اس فنڈ کے قاعدو ضوابط سے متعلقہ امور مشاورت سے جلد طے کئے جائیں۔دونوں وزرائے خارجہ کا اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے، مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔