وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ کے بعد ایک موت سے متعلق رپورٹس پر اظہار تشویش

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ کے بعد ایک موت سے متعلق رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ، عالمی رہنماو¿ں کو انسانیت کو بچانے کیلئے متحد ہو کر اس حوالے سے فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ کے بعد ایک موت سے متعلق رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ، عالمی رہنماو¿ں کو انسانیت کو بچانے کیلئے متحد ہو کر اس حوالے سے فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہر 10 منٹ کے بعد ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے جبکہ ہر گھنٹے کے دوران 50 لوگ اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ عالمی رہنماو¿ں کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے بیان کی روشنی میں انسانیت کو بچانے کیلئے متحد ہوکر فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا۔