اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو بیلجیم کے اپنے ہم منصب ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بیلجیم کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بیلجیم کے اپنے ہم منصب ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو بیلجیم کے اپنے ہم منصب ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بیلجیم کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں فریقین سے بات کرنے اور اپنا سہولت کارانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تئیس یوم سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داو¿ پر لگا دیا ہے۔بیلجیم کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں فریقین سے بات کرنے اور اپنا سہولت کارانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع دن بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی رہا ہے لیکن بھارت نے اس حوالے سے ہمیشہ منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔








