اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو ترکی کے اپنے ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ کے مابین کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ترکی میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو ترکی کے اپنے ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ کے مابین کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ترکی میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا عالمی وباءکے پھیلاو¿ کے خلاف ترکی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ترک وزیر خارجہ اور ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ترکی میں پھنسے ہوئے 26 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستانی شہریوں کا اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں جنہیں فلائٹس بحال ہونے پر جلد پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔








