وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطہ میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطہ میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے 25 یوم سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، رات کی تاریکی میں بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر جبراً نوجوان اور بچوں کو اغواءکر رہی ہیں، صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ”کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام“ کا خدشہ ظاہر کر چکی ہیں، بین الاقوامی میڈیا روزانہ کی بنیاد پر بھارتی جبر و استبداد کے المناک مناظر دنیا بھر کے سامنے لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کےلئے بین الاقوامی برادری کو اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیر خارجہ نے اپنی ہم منصب کانگ کیونگ وا سے کہا کہ آپ خود جنیوا میں انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور صورتحال کی نزاکت اور نوعیت کا ادراک رکھتی ہیں جبکہ صدر جنوبی کوریا انسانی حقوق کی وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورین حکومت سے مو¿ثر کردار کی توقع ہے۔ جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے جس کا سدباب ہونا چاہئے۔

مزید خبریں