وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دولت مشترکہ کے وزراءخارجہ اجلاس سے خطاب

لندن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، تخلیق اور رابطے پر یقین رکھتا ہے، ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں اور ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، پاکستان میں دوسرے اسلامی ممالک کے مقابلے میں حقیقی جمہوریت موجود ہے، سی پیک روٹ کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز میں دولت مشترکہ کی شراکت داری کا …

لندن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، تخلیق اور رابطے پر یقین رکھتا ہے، ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں اور ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، پاکستان میں دوسرے اسلامی ممالک کے مقابلے میں حقیقی جمہوریت موجود ہے، سی پیک روٹ کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز میں دولت مشترکہ کی شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے، ہمارے ہاں خواتین کی عفت و ناموس کی حفاظت کے لیے موثر قوانین ہیں، 2008 میں دولت مشترکہ کی رکنیت کی بحالی پر پاکستان نے بہت سے مثبت اور دیرپا اقدامات کیے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کو لندن میں دولت مشترکہ کے وزراءخارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کے نتیجے میں کامن ویلتھ فورم کو مزید بہتر، نتیجہ خیز اور فعال بنانے میں مدد ملے گی،2008 میں دولت مشترکہ کی رکنیت کی بحالی پر پاکستان نے بہت سے مثبت اور دیرپا اقدامات کیے ہیں، جولائی 2018 میں پاکستان میں تیسرے جنرل الیکشنز کا انعقاد کیا گیا، ان انتخابات کو یورپی یونین اور کامن ویلتھ کے مانیٹرز نے آزادانہ اور شفاف قرار دیا

Leave a Reply