وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں سالانہ میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں سالانہ میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور ایک منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جا ر ہا ہے، اس کے مقابلہ کےلئے پیغمبر اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا حالیہ سٹیزن ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی بدترین مثال ہے، اس ایکٹ کو ہندوستان کی 11 ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، وہاں پر عوام سراپا احتجاج ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، گزشتہ پانچ ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں، انہیں مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم کر دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ یکجا اور متحد ہو کر ان سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرے، پاکستان پوری دنیا کے مظلوم اور مجبور عوام کو ان کے حقوق دلانے کےلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔