اسلام آباد۔ 2 اپریل(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم اور اپنے ہم منصب عبد الرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کورونا عالمی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، کم وسائل کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا قطر کے نائب وزیراعظم عبد الرحمان الثانی کو ٹیلیفون

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 2 اپریل(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم اور اپنے ہم منصب عبد الرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کورونا عالمی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وہ اپنے وسائل اس عالمی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے بروئے کار لا سکیں۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن عمل میں سہولت کاری میں قطر کے کردار کو سراہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے قطری ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ آٹھ ماہ سے مسلسل کرفیو جاری ہے جس کے باعث وہاں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وباکو پھیلنے سے روکنے کیلئے ان پابندیوں کو ہٹایا جانا ناگزیر ہے۔ 80 لاکھ کشمیری، بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ نے بلا جرم و خطا، نظر بند، کشمیری حریت قیادت کی فوری رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ دونوں وزرا خارجہ نے اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے، مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔








