وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈی آئی خان خود کش دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی سے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی سے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ،ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہسپتالوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ہم دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس ملازمین پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے شہداءکے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply