اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی نے ٹیلیفون کیا اور انہیں آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اردن کے وزیر خارجہ نے مغربی اردن میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی کا ٹیلیفون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی نے ٹیلیفون کیا اور انہیں آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اردن کے وزیر خارجہ نے مغربی اردن میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجہ میں انسانی جانوں کا ضیاع بڑا سانحہ ہے جس کےلئے حکومت پاکستان اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اردن کے وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تعاون کی یقین دہانی پر اپنے اردن کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اردن میں آتشزدگی کے المناک سانحہ میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جو سری لنکا کے دورہ پر ہیں، نے سانحہ کی اطلاع ملتے ہی اردن میں پاکستانی سفارتخانہ کو حادثہ کی تفصیلات جاننے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔








