اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانہ گئے اور کورونا عالمی وباءکے باعث اٹلی میں ہونے والے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سفارتخانہ آمد پر پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فراریزے نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ اطالوی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اٹلی کے سفارتخانہ آمد، کورونا عالمی وباءکے باعث اٹلی میں ہونے والے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانہ گئے اور کورونا عالمی وباءکے باعث اٹلی میں ہونے والے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سفارتخانہ آمد پر پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فراریزے نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ اطالوی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وباءنے بہت تیزی کے ساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، یہ وہ چیلنج ہے جس کا ہم سب کوسامنا ہے۔ اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کےلئے اقوام عالم کو متفقہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس عالمی آفت سے نمٹنے کیلئے پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اطالوی سفیر نے سفارتخانہ آمد اور اس مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔








