وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کےلئے سب کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن معیشت کا سہارا لے کر احتساب سے فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز ہمیں ورثہ میں ملے ہیں، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت بہت …

برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کےلئے سب کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن معیشت کا سہارا لے کر احتساب سے فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز ہمیں ورثہ میں ملے ہیں، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت بہت سے یورپی دوست ممالک پاکستان کی بلیک لسٹنگ کے حق میں نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں منگل کو برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ہمیں تنہائی کا شکار کرنا چاہتا ہے مگر آج جو ہوا وہ سب اس کے برعکس ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کسی قسم کی تنہائی کا شکار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply