ملتان ۔10 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے‘ کسی بھی طرح ا ثر انداز نہیں ہوسکتے‘ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں‘ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں‘ بدعنوان عناصر احتساب کے خوف سے نیب کے خلاف غلط پراپیگنڈاکررہے ہیں‘ بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
ملتان ۔10 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے‘ کسی بھی طرح ا ثر انداز نہیں ہوسکتے‘ نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں‘ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں‘ بدعنوان عناصر احتساب کے خوف سے نیب کے خلاف غلط پراپیگنڈاکررہے ہیں‘ بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چودھری الیاس کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیہ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ روس بھی خطے کا اہم ملک ہے کوشش کررہے ہیں کہ خطے میں امن کے لئے تمام قوتوں کا تعاون حاصل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے گزارش کرتا ہوںکہ مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر خطے کے مفاد کیلئے سوچیں۔ ایران کی پیٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہوگی تو قیمتیں بھی متاثر ہونگی۔ پٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے۔یمن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن ہو اور غلط فہمیاں دور ہوں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا۔ ہماری برآمدات بہتر ہونگی تو ڈالر کے ریزرو میں اضافہ ہوگا۔








