اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ رویے اور منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ رویے اور منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی انتخابات سے قبل مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان منفی ہتھکنڈوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ پلوامہ حملے اور بھارتی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے کے بارے میں بھی خبردار کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ان بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کا بہت مناسب اور ذمہ دارانہ جواب دیا ہے۔








