اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیوزی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اگست کو یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جائے ۔








