وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد ”ایساف“ کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالے سے مو¿قف میں کافی یکسانیت ہے، دونوں افغانستان کے مسئلے کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔ یہ بات …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد ”ایساف“ کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالے سے مو¿قف میں کافی یکسانیت ہے، دونوں افغانستان کے مسئلے کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے مابین دو طرفہ تعاون اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل نیٹو روز گوٹیمویلر بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد ”ایساف“ کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالے سے مو¿قف میں کافی یکسانیت ہے کیونکہ دونوں افغانستان کے مسئلے کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply