اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا بشیر فاروقی نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن کورونا کی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی نے وزیر خارجہ کو اپنے فلاحی ادارے کی خدمات سے متعارف کرواتے ہوئے، کرونا وبا کے دوران …
وزیر خارجہ کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین کی فلاحی کاموں بار ے بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا بشیر فاروقی نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن کورونا کی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی نے وزیر خارجہ کو اپنے فلاحی ادارے کی خدمات سے متعارف کرواتے ہوئے، کرونا وبا کے دوران لنگر خانوں کے قیام سمیت مختلف فلاحی کاموں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے فلاح انسانیت کے حوالے سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے پوری قوم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران،غریب اور مزدور پیشہ خاندانوں کو بھوک سے بچانے کیلئے نجی فلاحی اداروں نے ریاست کے ساتھ مل کر راشن کی تقسیمِ سمیت گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ چیرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے سبکدوش ہونیوالے پاکستانی ورکرز کے روزگار کی بحالی کیلئے کاوشیں بروئے کار لانے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








