اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین پاکستان کے لئے بہت سود مند ہو گا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے …
وزیر خارجہ کی بیجنگ میں وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوا لہ سے ذرائع ابلاغ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین پاکستان کے لئے بہت سود مند ہو گا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کی چین کے صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران ایک خصوصی ”انوسٹمنٹ کانفرنس” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی اور چین میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین پاکستان کے لیے بہت سودمند ثابت ہو گا۔ دریں اثناء بیجنگ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہواوے ٹیکنالوجیز ایگزیبیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او مسٹر سیف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر ہووائے ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہواوے ٹیکنالوجیز کی طرف سے اسلام آباد میں ٹیکنیکل اسپورٹ سینٹر کا قیام قابل تحسین ہے، ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سی مراعات دے رہی ہے اسی لئے موبائل کمپنیاں، حکومت کی صحت مندانہ مثبت کاروباری پالیسیوں اور صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر، پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں۔








