وزیر خارجہ کی ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان کے بیرون ملک علاج کے لئے ہدایات جاری

وزیر خارجہ کی ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان کے بیرون ملک علاج کے لئے ہدایات جاری اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لئے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو جاری بیان کے …

وزیر خارجہ کی ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان کے بیرون ملک علاج کے لئے ہدایات جاری اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لئے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر وائرل مسیج کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کو راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لیے ہر ممکن تعاون مہیا کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ضلع باغ آزاد کشمیر کے رہائشی راجہ سہیل خان نے سوشل میڈیا پر حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے، لہذا اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے تاکہ وہ ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکے۔ واضح رہے کہ راجہ سہیل، ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply