اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی تقریر کا اختتام سورہ آل عمران کی آیت اور علامہ محمد اقبال کے شعر سے کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر کے آخر میں بتایا کہ اﷲ تعالیٰ کے کرم سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ چار سال پہلے کے مقابلے میں آج پاکستان زیادہ خوشحال ہے۔ اس کے شہری …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کا اختتام سورہ آل عمران کی آیت اور علامہ اقبال کے شعر سے کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی تقریر کا اختتام سورہ آل عمران کی آیت اور علامہ محمد اقبال کے شعر سے کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر کے آخر میں بتایا کہ اﷲ تعالیٰ کے کرم سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ چار سال پہلے کے مقابلے میں آج پاکستان زیادہ خوشحال ہے۔ اس کے شہری اپنے اور اپنی نسلوں کے لئے بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔ ہم اسے فقط ایک آغاز سمجھتے ہیں اور ہمیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم 2030ءسے پہلے ہی دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیں۔ یہ صرف تب ممکن ہے جب پوری پاکستانی قوم متفقہ اقتصادی ایجنڈے پر یکسوئی سے عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سورہ آل عمران میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے ترجمہ ”اور اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو“ قرآن کی اس آیت کی روشنی میں اس ایوان کے توسط سے میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاشی وژن کے حصول کے لئے یکجا اور یکسو ہو کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ رسول کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔








