واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے مجموعی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہواہے ،پاکستان نے پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیاہے، پچھلے چار سال میں معیشت توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں پاکستان ایمبیسی …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا واشنگٹن میں اقتصادی اصلاحات اور بحالی کے موضوع پر ہونے والے فورم سے خطاب
واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے مجموعی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہواہے ،پاکستان نے پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیاہے، پچھلے چار سال میں معیشت توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں پاکستان ایمبیسی فورم کے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات اور بحالی کے موضوع پر ہونے والے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیشن میں امریکا کی ممتاز کمپنیوں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور امریکا میں مقیم ممتاز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ علاقائی رابطوں کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کی کوششوں سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میںمددملی ہے ، ہماری مجموعی معیشت کو درپیش سنجیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ترقی کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں امن کے لئے کشمیر کے مسئلے کاحل ضروری ہے۔ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔









