اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر دوسرے روز بھی پارلیمانی لیڈروں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اﷲ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، عوامی مسلم …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر پارلیمانی لیڈروں سے دوسرے روز بھی رابطے
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر دوسرے روز بھی پارلیمانی لیڈروں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اﷲ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، فاٹا سے شاہ جی گل آفریدی اور دیگر پارلیمانی رہنماﺅں سے گذشتہ روز ٹیلی فونک رابطے کئے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات تیزی سے نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اہم معاملہ پر تمام پارلیمانی رہنماﺅں میں اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی رابطہ کیا اور درخواست کی کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 27 فروری کی بجائے 23 فروری کو منعقد کیا جائے۔









