وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو گذشتہ 20 سال کے دوران حکومت کے نجکاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے نجکاری کے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر یہ بات خصوصی طور پر …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو گذشتہ 20 سال کے دوران حکومت کے نجکاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے نجکاری کے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر یہ بات خصوصی طور پر نوٹ کی گئی کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران پرائیویٹائز کئے گئے مختلف اداروں میں حکومتی شیئرز کی فروخت کے علاوہ صرف ایک ادارہ کی نجکاری کی گئی ہے۔ کمیٹی نے حال ہی میں تعمیر کئے گئے 1233 میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ اور 1230 میگاواٹ کے حویلی بہادر پاور پلانٹ کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کے حوالہ سے پرائیویٹائزیشن ڈویژن کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی او پی کے اجلاس میں ایس ایم ای بینک لمیٹڈ، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد، لاکھڑا کول مائنز (لاکھڑا کول ڈویلپمنٹ کمپنی) اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کی لسٹ پر گذشتہ 10 سال سے موجود اداروں کی نجکاری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ ان اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزید خبریں