وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم کی ٹیلی فون پر گفتگو

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم کی ٹیلی فون پر گفتگو سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں 23 دسمبر کو لکھے گئے وزیر خزانہ کے خط کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے پیر کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طاس معاہدہ …

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم کی ٹیلی فون پر گفتگو
سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں 23 دسمبر کو لکھے گئے وزیر خزانہ کے خط کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے پیر کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں 23 دسمبر کو لکھے گئے وزیر خزانہ کے خط کے حوالہ سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنے خط میں عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے اپنی کارروائی روکنے کا اعلان کیا تھا اور بھارت کی طرف سے درخواست پر غیر جانبدار مبصر کی تعیناتی روک دی تھی۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو آگاہ کیا تھا کہ عالمی بینک کا فیصلہ پاکستان کے مفاد اور سندھ طاس معاہدہ کے خلاف ہے۔

Leave a Reply