وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایف بی آر میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ انہیں بتایا گیا کہ ری فنڈ پیمنٹ آرڈر کے تحت اب تک 6ہزار853کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کی ادائیگی 14اگست تک کی جائے گی۔ وہ ہفتہ …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ انہیں بتایا گیا کہ ری فنڈ پیمنٹ آرڈر کے تحت اب تک 6ہزار853کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کی ادائیگی 14اگست تک کی جائے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایف بی آر میں سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگیوں کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2017-18کی بجٹ تقریر میں ٹیکس گزاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ جس کے تحت 10لاکھ روپے تک کے بقایا جات پہلے مرحلہ میں ادائیگیاں 15جولائی تک کرنے اور دس لاکھ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی 14اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ نئے چیئرمین اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Reply