اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اور مائیکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد اب حکومت شرح نمو میں تیز تر اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا واشنگٹن میں بزنس کونسل کے ارکان سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اور مائیکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد اب حکومت شرح نمو میں تیز تر اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور اس حوالے سے حکومت کئی بین الاقوامی اداروں سے مل کرکام کررہی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ شفافیت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت ٹیکس چھپانے کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اسحاق ڈار نے تقریب کے شرکاءکو بتایاکہ پاکستان کی بین الاقوامی ریٹنگ میں گزشتہ چار سال کے دوران نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس کی ریٹنگ منفی سے مثبت کی گئی ہے۔









