اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے 8179.292 ملین روپے لاگت کے پروگرام کی منظوری دی جو 34 اضلاع میں نافذ العمل ہو گا اور 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے 8179.292 ملین روپے لاگت کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے 8179.292 ملین روپے لاگت کے پروگرام کی منظوری دی جو 34 اضلاع میں نافذ العمل ہو گا اور 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت فی خاندان کو سالانہ 50 ہزار روپے ہیلتھ انشورنس کی سہولت جبکہ علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ ایکنک نے توانائی کی ترقی کے متبادل ذرائع کیلئے سرمایہ کاری کے پروگرام (آر ای ڈی ایس آئی پی) کیلئے 15794.66 ملین روپے کی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت 3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس سے 56.2 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اس پروگرام کے تحت توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے مزید منصوبے شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ ایکنک نے 1410 میگاواٹ کے حامل تربیلا کے پانچویں توسیع منصوبے کیلئے 82361.6 ملین روپے کی منظوری دی اور اس منصوبے پر 48 ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ توسیع منصوبے کے تحت 470 میگاواٹ کے حامل 3 اضافی یونٹ بھی لگائے جائیں گے۔








