اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پیر کو ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایکسٹرنل اکاﺅنٹ کی صورتحال، کرنٹ اکاﺅنٹ، ٹریڈ اکاﺅنٹ، برآمدات، درآمدات، زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تجارت محمد پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری اور وزارت خزانہ، تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سٹیٹ بینک …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پیر کو ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایکسٹرنل اکاﺅنٹ کی صورتحال، کرنٹ اکاﺅنٹ، ٹریڈ اکاﺅنٹ، برآمدات، درآمدات، زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تجارت محمد پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری اور وزارت خزانہ، تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کیلئے مشینری کی درآمد، ٹیکسٹائل کنسورشیم اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحت مندانہ درآمدات ہیں جس سے معیشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، بلند شرح نمو اور مستقبل میں برآمدات میں اضافہ میں مدد ملی گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سال کے دوران عالمی اقتصادی صورتحال، صنعتی اور زرعی شعبہ کیلئے بجلی فراہمی میں کمی اور اضافی برآمدات نہ ہونے کے باعث برآمدات میں کمی ہوئی۔








