وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کارپوریٹ کے شعبہ کی اصلاحات کا جائزہ اجلاس منعقد

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کارپوریٹ کے شعبہ کی اصلاحات کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسیچنج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے نئے کمپنیز لاءکے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کارپوریٹ کے شعبہ کی اصلاحات کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسیچنج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے نئے کمپنیز لاءکے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد پاکستان کے کارپوریٹ شعبہ میں اصلاحات متعارف کرانا ہیں۔ چیئرمین نے وفاقی وزیر کو ایس ای سی پی کی جانب سے کئے جانے والے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی شراکت داروں کا پرجوش استقبال کیا گیا ہے اور مستقبل میں سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری ہو گی۔

Leave a Reply