وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارکا گلستان جوہر کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو ایف بی آر سیکورٹی گارڈز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے گلستان جوہر کراچی میں ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او۔تھری) کے باہر پیر کی سہ پہر فائرنگ کے واقعہ میں دو ایف بی آر سیکورٹی گارڈز تنظیم اور فقیرا کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے گلستان جوہر کراچی میں ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او۔تھری) کے باہر پیر کی سہ پہر فائرنگ کے واقعہ میں دو ایف بی آر سیکورٹی گارڈز تنظیم اور فقیرا کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیر خزانہ نے واقعہ کو المناک قرار دیتے ہوئے ایف بی آر میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی چھان بین ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply