وزیر داخلہ، احسن اقبال کا پاکستان پلاننگ اور مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کامیابی کے لیے درست اعداد و شمار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے، 2025ءتک پاکستان 25 ویں معیشت اور 2030ءتک پاکستان دنیا کی …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کامیابی کے لیے درست اعداد و شمار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے، 2025ءتک پاکستان 25 ویں معیشت اور 2030ءتک پاکستان دنیا کی 20ویں معیشت بن جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پلاننگ اور منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں یونیسیف کے تعاون سے بنائے گئے ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ برائے سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل سٹیٹکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں