وزیر داخلہ احسن اقبال زیر صدارت پولیس اصلاحات سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وہ منگل کو پولیس اصلاحات سے متعلق ایک اعلی سطحی …
وزیر داخلہ احسن اقبال زیر صدارت پولیس اصلاحات سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس

مزید خبریں
وزیر داخلہ احسن اقبال زیر صدارت پولیس اصلاحات سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس
ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وہ منگل کو پولیس اصلاحات سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کی لیڈرشپ ٹریننگ متعارف کرائی جائے، کمیونیٹی پولیسنگ کا نظام نافذ کیا جائے، ہر تھانے میں موثر مصالحتی کمیٹی قائم کی جائے، سمارٹ پولیسنگ کے لئے ٹیکنالوجی ہر سطح پر متعارف کی جائے، خاتون ایس ایچ اوز تھانے میں تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے جرائم و منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کی خصوصی تربیت کی جائے، پولیس کی ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کی جائیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس پر زور دیا کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلسٹ کےلئے ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنائی جائے۔








