صحافی احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے‘ واقعہ میں ملوث ذمہ داران تک پہنچنے میں کامیابی کی امید ہے‘ ملزمان کے خاکے اخبار میں مشتہر کئے گئے ہیں وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں بیان اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے‘ اس واقعہ …
وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں بیان

مزید خبریں
صحافی احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے‘ واقعہ میں ملوث ذمہ داران تک پہنچنے میں کامیابی کی امید ہے‘ ملزمان کے خاکے اخبار میں مشتہر کئے گئے ہیں
وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں بیان
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے‘ اس واقعہ میں ملوث ذمہ داران تک پہنچنے میں کامیابی کی امید ہے‘ ملزمان کے خاکے اخبار میں مشتہر کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے احمد نورانی پر حملے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ہم سب کو تشویش ہے۔ فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ تحقیقات کے لئے سیف سٹی کی ویڈیو ریکارڈنگ اور تمام دیگر ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جارہی ہے‘ میں خود روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کی تہہ تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خاکے مشتہر کئے گئے ہیں۔








