وزیر داخلہ احسن اقبال کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم استحکام والے ممالک میں پالیسیاں کامیاب نہیں ہوتیں، میں نے وزارت داخلہ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اس لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم استحکام والے ممالک میں پالیسیاں کامیاب نہیں ہوتیں، میں نے وزارت داخلہ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اس لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی توملک بھر میں دہشت گردی و انتہا پسندی عروج پر تھی لیکن ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے جن کی بدولت آج 2017ءکا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہت بہتر اور پر امن ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے جس کے لیے مثبت کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی جبکہ اب آپریشن ردالفساد بھی جاری ہے جو دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کام کیا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام سمیت ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بھی دن رات کوششیں شروع کیں۔ انہی کوششوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک بھر میں توانائی بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملی ہے اور ماضی کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ ملکی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply