وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاک چائنہ سینٹر میں میڈیا سے بات چیت

دھرنے والوں سے مذاکرات چل رہے ہیں، کوشش ہے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاک چائنہ سینٹر میں میڈیا سے بات چیت اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے مذاکرات چل رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، امید ہے کہ جلد کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔ جمعرات کو …

دھرنے والوں سے مذاکرات چل رہے ہیں، کوشش ہے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے
وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاک چائنہ سینٹر میں میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے مذاکرات چل رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، امید ہے کہ جلد کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔ جمعرات کو پاک چائنہ سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے جانی نقصان کا خطرہ ہوتا ہے، دھرنے والوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ جلد مثبت حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو انتظامیہ مناسب کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر وہ مستعفی ہوں، کل 153 افراد کھڑے ہو کر میرے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیں گے، اس لئے ان کا مطالبہ درست نہیں۔

Leave a Reply