اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کوئی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین اچھے تعلقات رہے ہیں۔ انہوں …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کوئی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین اچھے تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کافی طالب علم جنوبی کوریا اعلیٰ تعلیم کیلئے جاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ہم نے اپنی سرحدوں اور ایئرپورٹس پر تمام ضروری اقدامات کئے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ احتیاطی تدابیر میں کوئی کوتاہی نہ ہو، متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت پیشرفت ہوگی۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ ویزہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے اس مسئلہ کو بہت عمدہ طریقہ سے نمٹ رہا ہے۔







