وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سی ڈی اے کوہر سیکٹر میں کم از کم ایک کھوکھا لگانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو عام آدمی کی سہولت کے پیش نظر ہر سیکٹر میں کم از کم ایک کھوکھا لگانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو عام آدمی کی سہولت کے پیش نظر ہر سیکٹر میں کم از کم ایک کھوکھا لگانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا، متعلقہ اراکین قومی اسمبلی اور چیئرمین سی ڈی اے کے علاوہ میٹرو کارپوریشن اسلام آباد اور وزارت داخلہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہی نقشہ کے مطابق اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں کم از کم ایک جگہ کھوکھے کیلئے مختص ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے اس ضمن میں اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش دیگر شہری مسائل کو بھی حل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر شہری علاقوں میں 12 اور دیہی علاقوں میں 7 مقامات پر کھوکھا جات کیلئے جگہ مختص کرنے کی تجویز پیش کی جن میں پارک روڈ نزد راول ڈیم، پارک روڈ عقب شہزاد ٹاﺅن، ترامڑی چوک، بہارہ کہو مری روڈ، کھنہ پل، چیمبر روڈ، روات، جی سیون ٹو نزد بلیو ایریا، جی سیون تھری نزد اقبال ہال، جی ایٹ تھری نزد بلیو ایریا پمز، جی نائن ٹو عقب مرکز آئی نائن ون، ایف ٹین تھری نزد مرکز اور ایف الیون ٹو عقب مرکز کے علاقے شامل ہیں جن میں اس سہولت کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔