اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباددیتےہوئے کہاہے کہ عمان کی روشن تاریخ کا دن جس نے ملک کو اتحاد، استحکام اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمان کی ولولہ انگیز قیادت اور دانشمندانہ رہنمائی سلطنت عمان کو ترقی اور …
وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباددیتےہوئے کہاہے کہ عمان کی روشن تاریخ کا دن جس نے ملک کو اتحاد، استحکام اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمان کی ولولہ انگیز قیادت اور دانشمندانہ رہنمائی سلطنت عمان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔
عمان کی معاشی پیش رفت اور جدید انفراسٹرکچر ملک کے پائیدار وژن اور ترقیاتی عزم کی واضح تصویر ہے۔پاکستان اور عمان کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ ثقافتی روابط پر قائم ایک مضبوط شراکت داری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک، عمان تعاون خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔
عوامی سطح پر روابط اور ثقافتی ہم آہنگی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید گہرائی اور وسعت عطا کر رہی ہے۔دونوں ممالک مستقبل میں تجارت، ترقی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں مزید قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔پاکستان اور عمان کی برادرانہ دوستی باہمی احترام اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد کے طور پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔








