اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، پاکستان نے ٹیک آف کرنے کے دو مواقع گنوا دیئے اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں یہ تیسرا موقع دیا ہے، یہ بھی گنوا دیا تو تاریخ اور آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، طاقت کے تمام مراکز یکجا …
وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا پیاس یونیورسٹی نیلور میں سنٹر فار میتھ میٹیکل سائنسز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، پاکستان نے ٹیک آف کرنے کے دو مواقع گنوا دیئے اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں یہ تیسرا موقع دیا ہے، یہ بھی گنوا دیا تو تاریخ اور آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، طاقت کے تمام مراکز یکجا ہو کر زور لگائیں اور مل کر کام کریں تو پاکستان ٹیک آف کرے گا، ہمیں نئے عہد کے لئے خود کو تیار کرنا ہے، سینٹر فار میتھ میٹیکل سائنسز میرا ایک خواب تھا، اٹھارہ ماہ میں یہ سینٹر قائم ہو جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے بجٹ سے وسائل فراہم کئے، ٹیکس محاصل دو کھرب سے بڑھا کر چار کھرب نہ کئے ہوتے تو امریکہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے۔ جمعرات کو پیاس یونیورسٹی نیلور میں سنٹر فار میتھ میٹیکل سائنسز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج ایک ایسے سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوں جو میرا ایک خواب تھا، 2016ءمیں میں پیاس میں آیا تو میں نے ہی یہ سینٹر قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








