وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اعلی تعلیم کے وژن 2025ءپر عملدرآمد کےلئے موثر نگرانی کا نظام وضع کرنے ، پسماندہ علاقوں میں جامعات کی تعمیر کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت …
وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
اعلی تعلیم کے وژن 2025ءپر عملدرآمد کےلئے موثر نگرانی کا نظام وضع کرنے ، پسماندہ علاقوں میں جامعات کی تعمیر کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اعلی تعلیم کے وژن 2025ءپر عملدرآمد کےلئے موثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے جبکہ پسماندہ علاقوں میں جامعات کی تعمیر کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کےلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی اور بگ ڈیٹا سینٹرز آف ایکسیلینس فوری مکمل کئے جائیں۔ وزیر داخلہ نے اس امر پر زور دیا کہ جامعات کے تدریسی پروگرام مارکیٹ کی ضرورت سے ہم آہنگ بنائے جائیں اور جامعات کا سالانہ اکیڈمک آڈٹ کا شفاف نظام نافذ کیا جائے۔








