اسلام آباد/سوئی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہسی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی ملے گی اور فائدہ ہو گا، توانائی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سوئی ملٹری کالج میں پانچویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کاسوئی ملٹری کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد/سوئی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہسی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی ملے گی اور فائدہ ہو گا، توانائی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سوئی ملٹری کالج میں پانچویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع میسر آئیں گے اور بلوچستان میں صنعتی ترقی کے رفتار میں اضافہ سے بلوچستان کے عوام کوسماجی اور معاشی ترقی ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک کے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کریں۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ویژن صرف انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے لگانے تک محدود نہیں بلکہ ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی اداروں کے بجٹ کو بھی دوگنا کیا گیاہے جس میں سرفہرست ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم تک رسائی یقنی بنانے کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیوں کے سب کیمپس بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے موثر اقدامات اور سیکورٹی فورسز کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان دوبارہ بحال ہوا ہے۔ موجودہ حالات و واقعات افسوسناک ضرور ہےں لیکن ان پر جلد قابو پالینگے۔









