وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا ”سی پیک کے پانچ سال-کامیابیوں اور مواقع کی داستان“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آز مائش پر پورا اتری ہے، پاکستان کامیابی اور ترقی کی طرف اڑان بھر چکا ہے، سی پیک سے پورا پاکستان بدل رہا ہے، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پورے ملک میںکام جاری ہے، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ سمیت پسماندہ علاقوں کو سی پیک سے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آز مائش پر پورا اتری ہے، پاکستان کامیابی اور ترقی کی طرف اڑان بھر چکا ہے، سی پیک سے پورا پاکستان بدل رہا ہے، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پورے ملک میںکام جاری ہے، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ سمیت پسماندہ علاقوں کو سی پیک سے خاص طور پر فائدہ ہوگا، ایسٹ انڈیا کمپنی کی باتیں کرنے والے نام نہاد دانشور ہیں جن کا کام ہی ہر چیز میں کوئی چکر تلاش کرنا ہے، چین کی تاریخ کا مطالعہ کریں، ہمارے اندر بھی اتنا ہی پاکستان دھڑکتا ہے جتنا کسی اور کے دل میں، لوگوں کی تذلیل کرنے کو ہم نے کھیل اور مذاق بنا لیا ہے، بہت ہوگیا اب اس ملک کو چلنے دیا جائے، کسی کو پاکستان کی ترقی سے کھیلنے نہیں دیں گے، ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہئے، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے قوم کو غربت اور جہالت سے نکالنے کیلئے ایک نہ ہوئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔