وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن کے زیراہتمام پاکستان ڈویلپمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی خطاب

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن کے زیراہتمام پاکستان ڈویلپمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی خطاب اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے دوراہے پرکھڑاجہاں ہمارے فیصلے طرزعمل اور رویے ہماری کامیابی یاناکامی کافیصلہ کریں گے، دنیا میں جن ملکوں نے ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کی اس کے پیچھے پالیسیوں کا تسلسل اور …

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن کے زیراہتمام پاکستان ڈویلپمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے دوراہے پرکھڑاجہاں ہمارے فیصلے طرزعمل اور رویے ہماری کامیابی یاناکامی کافیصلہ کریں گے، دنیا میں جن ملکوں نے ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کی اس کے پیچھے پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام نظر آتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں 90 کی دہائی ، جب ماڈرن اکانومی کی بنیاد رکھی جا رہی تھی ،کو بار بار حکومتوں کی برطرفی کے ذریعے سیاسی عدم استحکام کی نذر کردیاگیا، 70سال میں ایک بھی وزیر اعظم اپنی مدت مکمل نہیں کرسکا، جو ہم ماضی میں کرتے رہے کیا مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے ، سیاسی و جمہوری بے یقینی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ہماری معیشت ٹیک آف کی پوزیشن پر کھڑی ہے، 2017ءکے پاکستان کا 2013ءسے کوئی موازنہ نہیں کیاجاسکتا، 70سال جیو پولیٹیکل بیانیہ حاوی رہا اب ہمیں جیو اکنامک بیانیے میں داخل ہونا ہے۔ معیشت مضبوط نہ ہوتو ایٹم بم بھی آزادی کی حفاظت نہیں کرسکتے اور معیشت کی مضبوطی کا واحد راستہ سیاسی استحکام ہے۔جمعرات کو یہاں پلاننگ کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈویلپمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوش محسوس کررہے ہیں ۔

Leave a Reply