اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے میجر جنرل اظہر نوید کو بطور ڈی جی رینجرز پنجاب تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحدوں کی حفاظت، بارڈر …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے میجر جنرل اظہر نوید کو بطور ڈی جی رینجرز پنجاب تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحدوں کی حفاظت، بارڈر مینجمنٹ اور صوبہ میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں رینجرز نے فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دورِ حاضر کے تقاضوں اور اندرونی سیکورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے رینجرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی تربیت جدید خطوط پر استوار کی جائے تاکہ وہ موجودہ اور ہر آنے والے چیلنج کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں رینجرز کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔








