وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر مقدمات بارے میڈیا رپورٹس خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر مقدمات بارے میڈیا رپورٹس خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں، ایسی خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں، ترجمان وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر …

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر مقدمات بارے میڈیا رپورٹس خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا
بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں، ایسی خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور ایسی خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں، بعض عناصر کی جانب سے اس معاملہ میں غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملہ کو مزید الجھانا ہے، منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر ایسے عناصر کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے، شاید ان کو اس بات کا احساس نہیںکہ ان کے ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ لاپتہ بلاگرز کی بخیریت بازیابی ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکنہ کوشش جاری ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply