اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار عبدالرزاق کے لئے میڈل اور اس کے خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایسے سپوت پورے پاکستان کی پولیس اہلکاروں …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شہید ہونے والے اہلکار مالی معاونت کا اعلان
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار عبدالرزاق کے لئے میڈل اور اس کے خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایسے سپوت پورے پاکستان کی پولیس اہلکاروں کے لئے باعث فخر اور باعث تقلید ہیں۔









