وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ نے ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز کو عارضی طور پر بحال کرنے اور آئندہ نوٹس دیئے بغیر شناختی کارڈز بلاک نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق دور میں ایک کھرب سے زائد کی رقم ملک سے باہر بھجوائے جانے کی تحقیقات کی جائیں گی، …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ نے ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز کو عارضی طور پر بحال کرنے اور آئندہ نوٹس دیئے بغیر شناختی کارڈز بلاک نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق دور میں ایک کھرب سے زائد کی رقم ملک سے باہر بھجوائے جانے کی تحقیقات کی جائیں گی، انسانی سمگلروں کو پکڑا جائے گا اور بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو بھی واپس لایا جائے گا، سیاحوں پر گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی حاصل کرنے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 33 ہزار کینسل کئے گئے پاسپورٹس کی بحالی کیلئے ایک بھی درخواست نہیں آئی۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ چند روز کے دوران وزارت داخلہ میں مختلف معاملات پر کئی اجلاس ہوئے ہیں، کل اور آج بھی دو طویل اجلاس ہوئے جن میں کئی ایشوز زیر غور آئے، 8، 10 دن بعد بھی ایک اور اہم ایشو بھی زیر غور آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ ایک ڈیڑھ سال سے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی کا اجراءجو ضروری قرار دیا گیا تھا اسے ختم کر دیا جائے گا، اس معاملہ پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سے بھی بات ہوئی ہے، سیاحوں کو گلگت بلتستان جانا چاہئے اس سلسلہ میں ہمیں سہولت فراہم کرنی چاہئے، اب سیاحوں کو این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی، چند دن میں اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، ڈپلومیٹس، آئی این جی اوز کے اہلکاروں، ریسرچ ورکرز اور مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے سیکورٹی کلیئرنس ضروری ہو گی۔

Leave a Reply