وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ریپڈ رسپانس فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے واقعہ سے بڑی پاکستان کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آئی، وزیراعظم سے اس کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کروں گا، جن کی والدہ کا نام پاناما لیکس میں ہے اور سرے محل، دبئی کے محلات، فرانس کی دولت، ہیروں کے ہار کی کرپشن میں ملوث …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے واقعہ سے بڑی پاکستان کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آئی، وزیراعظم سے اس کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کروں گا، جن کی والدہ کا نام پاناما لیکس میں ہے اور سرے محل، دبئی کے محلات، فرانس کی دولت، ہیروں کے ہار کی کرپشن میں ملوث اور سوئس کیسوں میں سزا یافتہ ہیں وہ بھی کرپشن کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ زرداری نے اپنی سیاسی زندگی میں کرپشن کے خلاف کبھی ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ایک ایماندار آئی جی کو جبری رخصت پر بھجوا دیا گیا، سابق دور حکومت میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جس میں حکومت کے لوگ شامل تھے ان کے کہنے پر انکوائری کا ریکارڈ بھی ضائع کر دیا گیا۔ منگل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ریپڈ رسپانس فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آﺅٹ ہونے والوں کے لئے آج خوشی اور مسرت کا موقع ہے

Leave a Reply