اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) جمعہ کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ گورنر ہاوس کراچی میں اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی سلامی لیں گے۔ اس کے علاوہ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں سول آرمڈ فورسز کی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیر داخلہ پاکستان کوسٹ …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) جمعہ کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ گورنر ہاوس کراچی میں اہم سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی سلامی لیں گے۔ اس کے علاوہ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں سول آرمڈ فورسز کی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیر داخلہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا بھی دورہ کریں گے اور نادرا کے دو میگا سنٹرز کا افتتاح بھی کریں گے۔









