وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خالصتا ًپر امن سیاسی اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی مصطفی کمال اور دیگر سینئر رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید مذمت …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خالصتا ًپر امن سیاسی اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی مصطفی کمال اور دیگر سینئر رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج اور مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کے سیاسی اجتماع کی پاکستان کا قانون اور آئین مکمل اجازت دیتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق صوبائی حکومت کراچی کے عوام کے لیے حقوق مانگنے والوں پر تشدد پر اتر آئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply